مذہبی بنیاد پر ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والے مذہبی آزادی کو بنیادی انسانی حق قرار دیتے ہیں۔
371 views · Published 30 July 2018 · 3:19 · Indexed 6 November 2026
Channel: ShareAmerica · 2018 · Education
مذہبی آزادی کے فروغ پر دینی علما کی پہلی کانفرنس میں دنیا بھر کے ایسے افراد مذہبی آزادی کو بنیادی انسانی حق قرار دینے کے لیے جمع ہوئے جو مذہبی بنیادوں پر ظلم و زیادتیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ 24 تا 26 جولائی واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس کانفرنس میں مذہبی رہنماؤں، انسانی حقوق کے حامیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اراکین، سرکاری حکام اور دنیا بھر سے عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مذہبی آزادی کو درپیش مسائل، مذہبی گروہوں کے خلاف ظلم و زیادتیوں اور امتیازی سلوک سے نمٹنے کے ٹھوس طریقوں کی نشاندہی اور تمام لوگوں کی مذہبی آزادی کے احترام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیالات ہوئے۔ کانفرنس کے اختتام پر وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پوٹامک اعلامیہ جاری کیا۔ یہ امریکی اعلامیہ انسانی حقوق سے متعلق 1948 کے عالمگیر اعلامیے میں بیان کردہ مثالی تصورات کی توثیق کرتا ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات اس ویب سائٹ پر دیکھیے: http://www.state.gov/religiousfreedom نوٹ: مذہبی بنیاد پر مظالم کا سامنا کرنے والے ایسے افراد جو اس ویڈیو میں اپنی ملکی زبان میں بات کر رہے ہیں انہوں نے انفرادی طور پر تراجم مہیا کیے ہیں۔ ممکن ہے کہ ویڈیو میں دیئے گئے ذیلی عنوانات اور اِن تراجم میں کوئی فرق ہو۔