تہذیبوں کا تصادم یا تہذیبوں کا ملاپ؟میرے سفر، میری تخلیق
120 views · Published 2 October 2018 · 1:11 · Indexed 1 November 2026
Channel: Goindi’s World-Global Vagabond · 2018 · News & Politics
تہذیبوں کا تصادم یا تہذیبوں کا ملاپ؟ میرے سفر، میری تخلیق ہمارے ہاں جدید ادب میں سفرنامہ نگاری تو بہت پائی جاتی ہے، مگر اس سفرنامہ نگاری میں، سفر،سیاحت کم ہی نظر آتی ہے۔سیاح کا کام سیاحت کۓ گۓ خطے کی تاریخ، تہذیب،سماج، لوگ، رہن سہن اور ہمعصر تاریخ و سیاست کو بیان کرنا ہوتا ہے، مگر افسوس ہمارے ہاں ایسا نہیں۔ مجھے سفر کرتے اڑتیس سال ہو گۓ، دنیا کے کونے کونے جا پہنچا، اس جستجو کے ساتھ کہ تاریخ و تہذیب اور سماج کا مطالعہ و مشاہدہ کر سکنے میں کامیاب ہو جاؤں، بہت سفر کۓ، بہت مشاہدات کۓ، بہت کچھ جانا مگر ابھی بھی یہی لگتا ہے بہت کچھ جاننے اور تلاش کرنے کو پڑا ہے، ایک پیاس ہے، تشننگی ہے جو بجھتی نہیں، یہی پیاس بار بار سفر پر مجبور کرتی ہے۔ دن رات محنت کر کے کمایا اور سفروں پر لگا دیا۔ جہاں گردی ایک ایسی مشکل مشقت ہے جس کا معاوظہ ملتا نہیں بلکہ دینا پڑتا ہے۔ ان سفروں کی کچھ کچھ جھلکیں میں نے پچھلے دو سالوں میں اپنے کالموں اور تحریروں میں پیش کیں، ان کی اشاعت کے بعد جو مجھے حوصلہ افزائی ملی، اس کے بعد مجھے یقین ہوا کہ میں اپنے سفروں کو اوراق کے سپرد کر سکنے کا اہل ہوں، ان کی کچھ جھلک میں نے ویڈیوز میں بھی پیش کی جس پر قارئین نے بہت دلچسپی لی۔حتیٰ کہ پاکستان کے معروف ادیب اور میرے دیرینہ دوست جناب مستنصر حسین تارڑ صاحب نے ایک دن مجھے کہا کہ “ میرے جیسا پاکستانی استنبول جاتا ہے اور نیلی مسجد کے سامنے کھڑا ہو کر تصویر بنوا کر یہ سمجھ لیتا ہے سیاحت ہو گئی یا پرنسیس آئی لینڈ جا کر، لیکن اس کو یہ معلوم نہیں کہ یہاں سوویت انقلاب کے بانی ٹراسٹکی نے اپنی جلاوطنی کے ماہ و سال بتائے اور یہیں اس نے مشہور ز مانہ کتاب “سوویت انقلاب” کتاب لکھی”۔ یہ جناب تارڑ صاحب کا بڑا پن ہے۔ جہاں گردی کو اوراق پر منتقل کرنا ایک اور مشکل کام ہے، مگر اب اپنے مصروف اوقات کو منظم کرتے ہوۓ اس ناتواں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنی اس جہاں گردی کو تحریروں میں ڈھال کر تواتر کے ساتھ آپ سب تک پہنچاؤں، خطوں کی تاریخ کے مشاہدات، تہذیب و تمدن،سماج اور لوگوں کے رہن سہن جن کے بارے قارئین و احباب جاننا چاہتے ہیں۔ میری جہاں گردی مشکل کام بھی ہے اور دل گردے کا کام بھی، تصویروں اور ویڈیوز میں یہ بہت دلکش لگتی ہے مگر میدان عمل میں سخت جان سفر ہیں یہ، یہ کوئی آساں کام نہیں، مگر میں تو ہوا مشکل راہوں کا راہی، سیاست کا میدان ہو،فکری میدان ہو یا قلم ، مشکل ہی چنی میں نے ہمیشہ راہیں، تبھی تو وہ راز منکشف ہوتے ہیں جو آسان سفروں میں کبھی نہیں کھلتے، کئی بار موت سامنے کھڑی پائی ان سفروں میں،خطرناک خطوں اور تنازعاتی علاقوں میں گردش گیری آساں نہیں اس عہد کے ساتھ کہ نئۓ سال کے آغاز پر میری جہاں گردی کتابوں کی شکل میں آپ دوستوں کے ہاتھوں میں ہو گی۔ میرے سفر میری تخلیق فرخ سہیل گوئندی For more subscribe our Youtube channel https://www.youtube.com/c/GoindiMedia
More from this channel
-
9:59
1/5-Salman Taseer interview with Farrukh Sohail Goindi
-
9:23
2/5-Salman Taseer interview with Farrukh Sohail Goindi
-
10:01
3/5-Salman Taseer interview with Farrukh Sohail Goindi
-
9:18
4/5-Salman Taseer interview with Farrukh Sohail Goindi
-
10:01
5/5-Salman Taseer interview with Farrukh Sohail Goindi
-
10:01
4/4-Maulana Fazlur Rehman interview with Farrukh Sohail Goindi
-
10:00
3/5-Babar Awan interview with Farrukh Sohail Goindi
-
10:02
4/5-Babar Awan interview with Farrukh Sohail Goindi