Validain Ki Farma Bar dari By Sheikh Mohammed Tawheed Bin Jaleel Rehmathullah

2,549 views · Published 27 April 2018 · 22:13 · Indexed 8 November 2026

Channel: cal2tawheed · 2018 · Education

Watch on YouTube

والدین کی فرماں برداری

Mohammed Tayyab

السلام عليكم ورحمة اللّه وبركاته 
امید کر تاہوں کہ تمام یوتوب ناظریں  بخیر ہوں گے 
شیخ محمد توحید ابن حافظ جلیل احمد فیضی رحمه الله یہ میرے چھوٹے بھائی ہیں جو تقریبا سات سالوں سے سعودی عرب کے ایک شھر المجمعه کے ایک مکتب دعوہ میں بطور داعی اپنا دینی فریضہ انجام دے رہے تھے جو بتاریخ 7 اپریل 2018 کو جمعہ کا خطبہ دے نے جا رہے تھے اچانک راستہ میں ایک حادثہ کا شکار ہو ے  جس وقت حادثے کی جگہ سے اٹھایا گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنا خصوصی انعام کیا اور ان کی زبان پر کلمہ شہادت جاری کیا الحمدلله یہ اللہ کا میرے مرحوم بھائی پر خصوصی انعام ہے اس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا مگر کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ انہیں ریاض کے کسی بڑے اسپتال منتقل کیا جائے اور پھر ایک ایمبولینس کے ذریعہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں انہیں ریاض کے امام عبد الرحمن الفیصل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا مگر رب العالمین کا فیصلہ اور ہی کچھ تھا چاردن اسپتال میں علاج ہو تا رہا ہم اہل خانہ ان کے حق میں رو رو کر رب العالمین سے ان کی شفایابی کی دعا کرتے رہے 9اپریل بروز سوموار کچھ امید کی کرن نظر آئ اور ایسا لگا شاید اب شیخ محمد توحید جلد ٹھیک ہوجائیں گے مگر 10 اپریل 2018صبح 9 بجے کچھ ان کی طبیعت زیادہ بگڑ نا شروع ہوئی تو ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کیں مگر ان کی ہر تدبیر غیر مؤثر ثابت ہوئی اور سعودی عرب کے وقت کے مطابق 10 اپریل 2018 کو صبح 10 بج کر 4 منٹ پر قضا و قدر پورا ہوا اور آپ اپنے رب حقیقی سے جاملے .
انا لله وإنا إليه راجعون
 اللهم اغفر له ورحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الخطايا كما نقية الثوب الابيض من الدنس وابدله دارا خيرا من داره وأهلاً خيراً من اهله و زوجا خيرا من زوجه وادخله الجنة واعزه من عذاب القبر  وعذاب النار 
الله تعالیٰ سے خصوصی دعا ہے کہ پرور دگار میرے بھائی پر اپنی خصوصی رحمت  نازل فرما انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما اور ان کی لغزشوں کو درگزر فرما 
ہم تین بھائی ہیں جن میں میں محمد طیب ابن حافظ جلیل احمد فیضی اپنے بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں اور دوسرے نمبر پر شیخ محمد توحید ابن حافظ جلیل احمد فیضی رحمہ الله ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہے اور تیسرے نمبر پر محمد طاہر ابن حافظ جلیل احمد فیضی ہیں۔
الحمدلله شیخ محمد توحید ابن حافظ جلیل احمد فیضی 
آپ حافظ وقاری اور عالم وفاضل تھے اور موجودہ وقت میں آپ مکتب دعوہ المجمعه میں بطور داعی اسوقت اپنا دینی فریضہ انجام دے رہے تھے 
الله تعالیٰ ان کے حسنات کوقبول فرمائے اور ان کی سیآت کو درگزر فر مائے آمین آپ لوگوں سے میں دل کی گہرائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے بھائی کے حق میں دعا کریں اور اس ویڈیو کو صدقہ جاریہ کے طور پر ایک دوسرے کو شیرکریں خود بھی اس سے مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی اس سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے آمین۔


محمد طیب ابن حافظ جلیل احمد فیضی استاد جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی 
فون نمبر۔9821768638

Follow Us On:

Facebook: https://www.facebook.com/Cal2Tawheed
Twitter: https://twitter.com/Cal2Tawheed
YouTube: https://www.youtube.com/Cal2Tawheed,
https://www.youtube.com/CalltoTawheed

More from this channel