The Turtle's Flute: Learn Urdu with subtitles - Story for Children and Adults "BookBox.com"
3,305 views · Published 30 July 2018 · 7:02 · Indexed 27 September 2026
Channel: bookboxinc · 2018 · Education
Turtle, a gifted flutist, is trapped by a greedy man. How will she escape now? کچھوے کی بانسری برازیل کی لوک کتھا ایک مرتبہ کی بات ہے، کسی ندی کے کنارے کچھوا اپنی بانسری بجایا کرتا تھا۔ کچھوا جب بانسری بجاتا، اس وقت سبھی جانور اس کی بانسری سنتے۔ شیر، ہاتھی تتلیاں، سانپ اور بندر سبھی اس کی بنسی کی دُھن پر جھوم جھوم کر ناچتے۔ ایک دن ایک شخص نے کچھوے کی بانسری سنی۔ "آہ،" اس نے سوچا، "یہ کچھوا تو سنگیت بجا رہا ہے۔ اس وقت اس کا گوشت بڑا ذائقہ دار ہوگا۔" اس نے کچھوے کو پکارا "ارے دوست کچھوے! ذرا مجھے اپنی خوبصورت بانسری تو دکھانا ۔" کچھوا آہستہ آہستہ دروازے تک آیا اور اس نے اپنی بانسری اس شخص کو دکھائی پر اس شخص نے کچھوے کو دیکھتے ہی، اسے گردن سے دبوچ لیا اوردوڑنے لگا۔ کچھوے نے مدد کے لیے چلّانے کی کوشش کی، مگر اس کی آواز ہی نہ نکلی۔ آنکھیں میچ کر اپنی بانسری کو کس کر تھامےہوئے وہ دُعائیں مانگنے لگا۔ جوں ہی وہ شخص اپنی کٹیا میں پہنچا، اس نے کچھوے کو پنجرے میں بند کردیا۔ پھر وہ اپنے بچوں کی طرف مڑ کر بولا "دیکھو یہ کچھوا اس پنجرے سے باہر نہ نکل جائے اس بات کا خیال رکھنا۔" اتنا کہہ کر وہ کھیت کی طرف چلا گیا۔ بچےباہر کھیلنے لگے۔ پنجرے میں ساکت کچھوا بچوں کے والد کی باتیں سوچنے لگا۔ پھر کچھوا اپنی بانسری پر میٹھی دُھن بجانےلگا، بچےدوڑکر پنجرے کے پاس آگئے۔ "کیا یہ تم بجا رہے ہو؟ کچھوے؟" بچوں نے پوچھا، ان کی آنکھیں تعجب سے کھلی رہ گئیں۔ "ہاں،" کچھوے نے کہا۔ وہ بانسری بجاتا رہا کیوں کہ اس نے دیکھا کہ بچے خوش ہورہے تھے۔ آخرش کچھوا رُکا اور بولا "مجھے تو ہے نا، بانسری بجانے سے بھی اچھا ناچنا آتا ہے،" اس نے کہا "کیا تم میرا ناچ دیکھنا چاہوگے؟" "ارے ہاں ضرور!" چھوٹا بچہ بول اُٹھا۔ چلو میں تمھیں سنگیت بھی سناؤں اور ساتھ ہی ناچ بھی دکھاؤں۔" کچھوے نے کہا "مگر اس کے لئے تمھیں مجھے پنجرے سے باہر نکالنا ہوگا۔ یہ جگہ تو نہایت ہی تنگ ہے۔" لہٰذا چھوٹے بچے نے پنجرا کھول دیا۔ اور کچھوا ناچ ناچ کر بانسری بجانے لگا۔ بچے خوشی سے کھلکھلانے لگے اور تالیاں بجانے لگے، ایسا عجیب و غریب منظر انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ پھر کچھوا رک گیا۔ "رکو مت، رکو مت۔" بچے چیخ اُٹھے۔ "آہ" کچھوا کراہا، میرے پیر اکڑ گئے ہیں۔ کاش !میں انھیں ڈھیلا کرنے کے لیے تھوڑا سا چل لیتا" "ہاں مگر بہت دور مت جانا،" ننھی بچی نے تاکید کی۔ فوراً واپس آنا۔" "ارے، فکر مت کرو، تم یہیں انتظار کرو" اتنا کہہ کر کچھوا جنگل کی طرف رینگنے لگا۔ جیسے ہی وہ بچوں کی آنکھوں سے اوجھل ہوا کہ سرپٹ اپنے گھر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا۔ کچھوے کو پھر کبھی کسی نے نہیں دیکھا۔ لیکن اگر تم اپنے کانوں پر زور ڈال کر سنو تو کچھوے کی بانسری کی میٹھی دُھن آج بھی تمھیں جنگل میں سنائی دے گی۔ Author: Amit Garg Illustrations: Emanuele Scanziani Music: Holger Jetter Translator: Gulam Ansari Narrators: Shehzad Shaik Animation: BookBox FREE Apps for iPads & iPhones: http://www.bookbox.com/ios FREE Apps for Android phones & tablets: http://www.bookbox.com/android Many more stories, languages & multiple subtitle options: http://www.bookbox.com #BookBox #BookBoxUrdu #Learn2Read
More from this channel
-
5:42
Santa's Christmas: Learn Lidepla with subtitles - Story for Children "BookBox.com"
-
6:00
Rosa go a urba: Lerni Lidepla kun subtitla. - Historia fo kinda e adulta "BookBox.com"
-
5:09
互利关系 - Learn Chinese(Mandarin) with subtitles - Story for Children and Adults - "BookBox.com"
-
5:12
Zippy the Zebra - Lerni Lidepla kun subtitla. - Historia fo kinda e adulta "BookBox.com"