مد و جزر اسلام ۔۔۔!!!۔
1,106 views · Published 17 June 2016 · 3:02 · Indexed 21 September 2026
Channel: ساقی حسن · 2016 · Music
وہ نبیوں ؑمیں ، رحمت ! لقب پانے والا مرادیں ، غریبوں کی بر لانے والا مصیبت میں غیروں کے ، کام آنے والا وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا فقیروں کا ملجا ، ضعیفوں کا ماویٰ یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ خطا کار سے ، درگزر کرنے والا بد اندیش کے دل میں ، گھر کرنے والا مفاسد کا ، زیر و زبر کرنے والا قبائل کو ، شِیر و شکر کرنے والا اُتر کر حرا سے ، سوئے قوم آیا اور اک نسخۂ کیمیا ساتھ لایا ۔۔۔!!!۔ P.S: Malika Pukhraj, The Then Resident Courtesan Singer At The Court Of Maharaja Of Jammu & Kashmir, Vocalizes An Excerpt From The Famous Poem Of Altaf Hussain Hali Known As مسدس حالی۔ The Year Of Recording Of This HMV Records Is 1929.